top of page

ایک لاکھ 70ہزار رشوت۔ پٹواری حلقہ ٹوبہ پرویز اقبال رنگے ہاتھوں گرفتار



تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

پنڈ دادو خان ::سی او اینٹی کرپشن جہلم عمران اسلم عوان کی کامیاب کاروائی ۔تحصیل پنڈ دادو خان میں سی او اینٹی کرپشن جہلم عمران اسلم اعوان کی ہمراہ نفری کامیاب ریڈ کرکے پٹواری حلقہ ٹوبہ پرویز اقبال گرفتار.مقدمہ مدعی عطا محمد سے 29کنال 12مرلے انتقال کرنے کے عوض رشوت ایک لاکھ 70ہزار وصول کرکے نہ انتقال کیا اور نہ ہی رقم واپس کی اور عمران اسلم اعوان سی او اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد گنہگار پایا گیا مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن راولپنڈی سے جوڈیشل ایکشن منظور کروا کے مقدمہ نمبر 9/22)(161ppc-5,2,47'pca دفعات کے مطابق مقدمہ درج کرکے گرفتار لیا گیا



0 comments
bottom of page