جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر کا جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ، تعمیراتی کام اور نصابی سرگرمیوں کا جائزہ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاون کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکول میں جاری تعمیراتی و آرائشی کام کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ہدایات دیں، اے ڈی سی جی صبا سحر نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں بارے مختلف سوالات کئے اور ان کی علم فہمی کوچیک کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کو نہ صرف بہترین علم فراہم کریں بلکہ ان کی کردار سازی اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تربیت بھی کریں۔
top of page
bottom of page
Comments