top of page

ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر201/23 بجرم CNSA 9-(i)3-C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم علی رضا کو 9 سال قید اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ

دینہ( رانا عاصم سے)ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر201/23 بجرم CNSA 9-(i)3-C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم علی رضا نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرم علی رضا کو 9 سال قید اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJ صاحب سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ نمبر201/23 بجرم CNSA 9-(i)3-C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم علی رضا نیمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے مجرم علی رضا کو09سال قید اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔مجرم کوگزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور پولیس اور سید حسن رضا اسسٹنٹ پراسیکیوٹر سوہاوہ نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال اور پبلک ریلیشنز ا?فیسر ظہیر عباس اْپل نے کہا کہ مقدمات کی بہتر پیروی سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور اسی سے قانون کی عمل داری قائم ہو گی، ایسے مقدمات میں سزا یابی محکمہ پبلک پراسیکیوش کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور ا?پریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page