top of page

ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے قتل میں ملوث ملزمان کو بری کر دیا

ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے قتل میں ملوث ملزمان کو بری کر دیا

جہلم( سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج جہلم قذافی بن زاٸر صاحب نے نزاکت علی ولد محمد غضنفر ساکن گوجر خان ضلع راولنڈی کے حقیقی بھائی کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوۓ ملزمان ندیم احمد بشری ازرم اور عبداللہ شکیل کو شک کا فاٸدہ دیتے ہوۓ مقتول رفاقت علی کے قتل کے مقدمہ سے بری کر دیا۔یاد رہے مقتول کے قتل ہونے پر مورخہ2022_06_03 کو مقدمہ نمبر 435برخلاف ملزمان مذکورہ تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا ملزمان کا کیس کی پیروی ایڈوکیٹ میاں عامر حیات ایڈوکیٹ چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ راجہ قدیر عباس ایڈوکیٹ میاں مظہر حیات نے کی تھی یہ کیس تقریبا"ڈیڈھ سال سیشن کورٹ میں چلنے کے بعد اور وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا

0 comments
bottom of page