top of page

ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال اور سینئر سول جج جہلم کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ


جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال اور سینئر سول جج جہلم کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ ، جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال اور سینئر سول جج جاوید اقبال نے گزشتہ روز ماہانہ انسپکشن کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا جہاں سپرٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا، ججز نے جیل کے مختلف حصوں اور بارکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے قیدیوں سے مسائل معلوم کئے اور جیل میں دستیاب سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ اس موقع پر جج صاحبان نے خواتین اسیران اور نوعمر اسیران میں عید گفٹس اور کپڑے بھی تقسیم کئے۔جس پر قیدیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page