top of page

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادان خان کی عدالت سے منشیات کے مشہور مقدمے سے 9C کاملزم باعزت بری



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادان خان کی عدالت سے منشیات کے مشہور مقدمے سے 9c کاملزم باعزت بری ، ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروری بطور وکیل صفائی ملک وقاص اعوان ایڈوکیٹ نے کی تھی ، وکیل صفائی کی طرف نا قابل تردید دلائل اور مدلل جرح پر معزز عدالت نے ملزم کو با عزت بری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادن خان شفقت شہباز راجہ کی عدالت سے منشیات کے مشہور مقدمے 9c کا ملزم محمد علی عرف چھو کو باعزت بری کر دیا گیا ۔ مقدمہ پولیس تھانہ پنڈدادن خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے مطابق دوران روائیتی گشت ملزم سے 1250 گرام منشیات بر آمد کی گئ تھی جس کے بعد مقدمہ نمبر 22 /420 منشیات ایکٹ زیر دفعہ 9c درج کیا گیا تھا۔ جس پر کیس کی پیروری بطور وکیل صفائی ملک وقاص اعوان ایڈوکیٹ نے کی تھی ۔ وکیل صفائی نےدوران بحث ناقابل تردید دلائل اور مدلل جرح کی جبکہ سرکاری وکیل ملزم کے خلاف ٹھوس شہادت پیش نہ کر سکے اور اپنا مقدمہ ثابت کرنے نیں ناکام رھے جس ہر فاضل عدالت نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوۓ محمد علی عرف چھو کو باعزت بری کر دیا ۔ کیس کا فیصلہ سننے ہی ملزم محمد علی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں رب کریم اور اپنے وکیل کا شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے محنت اور لگن سے میرے کیس میں مضبوط دلائل دیے اور جرح کی ، جس پر میں اپنے وکیل کے روشن مستقبل کیلئے رب کے حضور دعا گو رہوں گا جن کی بدولت مجھے انصاف میسر آیا اور معزز عدالت نے مجھے باعزت بری کیا ۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page