top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کیجانب سے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائرکے حوالے سے تمام سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوز کو ضروری احکامات جاری روڈ یوزرز کی حفاظت کےلئے فوری اقدامات عمل میں لائیں،مرزا فاران بیگ

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کیجانب سے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائرکے حوالے سے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو ضروری احکامات جاری

تمام افسران اپنے اضلاع میں پتنگ بازی کے دوران روڈ یوزرز کی حفاظت کےلئے فوری اقدامات عمل میں لائیں،مرزا فاران بیگ

جہلم( ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) تفصیلات کے مطابق ایڈشینل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں

موٹر سائیکل سواروں کو قاتل پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کےلئے سیفٹی وائرکے استعمال کو یقینی بنائیں۔ٹریفک افسران و جوان شاہراہوں پر روڈ یوزرز کو پتنگ کی ڈور سے سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کریں حکومت پنجاب کیجانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔سیفٹی وائر لگانے سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ڈرائیونگ سکولز کے اندر سٹوڈنٹس کو سیفٹی وائر کے حوالے سے بتایا جائے۔موٹر سائیکل کے لائسنس کے حصول کے لیے انے والے شہریوں کو بھی سیفٹی وائرس کی افادیت کے بارے میں بتایا جائے۔پتنگ بازی کے حوالے سے والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ٹریفک پولیس کی نشاندہی پر ضلعی پولیس پتنگ بازی کرنےوالوں کےخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ٹریفک پولیس کی اولین تر جیح ہے .پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی ٹریفک پولیس کیساتھ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔پتنگ بازی کے حوالے سے تمام افسران و جوان ٹیم ورک اور مکمل کو آرڈینشن کے ساتھ فرائض کی اداٸیگی یقینی بناٸیں















0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page