*ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور چوہدری فیصل امین جہلم کا روشن چہرہ اور قیمتی اثاثہ ہیں۔عبدالغفور چوہان*
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور دیگر کو جم خانہ کی گورنر باڈی کے ممبر بننے اور وائس چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس چوہدری فیصل امین کو ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر چیرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین راٹس عبدالغفور چوہان نے مبارک باد پیش کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور چوہدری فیصل امین جہلم کا روشن چہرہ اور قیمتی اثاثہ ہیں۔صدر جکر میڈیکل ٹرسٹ چوہدری فیصل امین پولیس تحفظ مرکز جہلم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا عرصہ دراز سے اپنی فیملی کے تعاون سے فلاحی کاموں میں سر فہرست ہیں۔جہلم کے لیے ان کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔دونوں عظیم شخصیات کو یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر سلہری نے بھی مبارکباد پیش کی۔
תגובות