top of page

ایڈووکیٹ فرحت کمال اور ان کی فیملی کی طرف سے سینٹرل جیل جہلم کے قیدیوں میں سردی کے ملبوسات تقسیم



ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے سینٹرل جیل جہلم کے قیدیوں میں سردی کے ملبوسات تقسیم

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق جہلم کی نامور سماجی شخصیت ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کار خیر کے کاموں میں پیش پیش ہیں۔جہلم کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین و تقلید ہیں۔گزشتہ روز بھی انہوں نے سینٹرل جیل جہلم میں قید بچوں ، بوڑھوں اور عورتیں کو سردی کی لہر کا نشانہ بننے سے بچانے کے لئے گرم کپڑے، شالیں، جیکٹیں وغیرہ تقسیم کیں۔قیدیوں نے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔یاد رہے اس سے قبل بھی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی نے جیل قیدیوں بلخصوص بچوں کے لئے ایجوکیشن سنٹر ، سپورٹس کمپلیکس ، جدید کمپیوٹرز سمیت بہترین فرنیچر بھی مهيا کیا۔عوامی تنظیموں نے اس کار خیر پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور استدعا کی کہ اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند مستفید ہو سکیں۔یقینا قیدیوں کے درمیان خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے۔اس سے اللہ کی رضا اور دلی سکون میسر ہوتا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page