top of page

"ایوارڈ آف ایکسی لینس"ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کو ایوارڈز پیش



اسلام آباد (ڈاکٹرعمران جاویدخان) برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ساوتھ ایشیاء اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کو ایوارڈز پیش کیے۔ سب سے زیادہ آئلز کے سٹوڈنٹس پر برٹس کونسل کا ایوارڈ آف ایکسی لینس ایک بار پھر ایس ایل ایس کے نام برٹش کونسل کی آئلز پارٹنرز کانفرنس میں "ایوارڈ آف ایکسی لینس" آئلز کے سب سے زیادہ سٹوڈنٹس اور بہترین کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر ایس ایل ایس کالج کے ایم ڈی سرفراز ملک کو دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق برٹش کونسل کی آئلز پارٹنرز کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے برٹس کونسل کے اعلٰی عہدیداروں اور جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈ اور آئلز پارٹنرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ساوتھ ایشیاء اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے ایم ڈی SLS سرفراز ملک کو 2 ایوارڈز اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیئے۔ تقریب میں برٹش کونسل کی کارکردگی اور مزید آنے والی تبدیلیوں کے متعلق تفصیل سے بی ڈی ایم جنید خان اور برٹش کونسل کے ہیڈ آف انگلش اسیسمنٹ توصیف الرحمان نے روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر امتحانات برائے ساوتھ ایشیاء ہیریٹ گارڈنر نے برٹش کونسل کے وژن اور انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی کے بارے میں بتایا۔ جبکہ ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل ماریہ رحمان نے برٹش کونسل نے کہا کہ تمام پارٹنرز برٹش کونسل کیلئے ویلیوایبل ہیں۔ ایم ڈی ایس ایل ایس نے اس سال کی کانفرنس کو سب سے بہترین کانفرنس کرار دیا انہوں نے BDC صبیح اعجاز اور بی ڈی ایم جنید خان سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور برٹش کونسل کے آنے والے شاندار پروگرامز کو نئی مثبت تبدیلی کرار دیا۔


0 comments
bottom of page