top of page

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی دینہ کے میڈیا نمائندگان ہسپتال کو دورہ کرنے کی خصوصی دعوت ، ایمرجنسی وارڈ کا وزٹ کروایا

دینہ( پروفیسر خورشید ڈار)ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی دینہ کے میڈیا نمائندگان ہسپتال کو دورہ کرنے کی خصوصی دعوت ، ایمرجنسی وارڈ کا وزٹ کروایا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آصف جاوید نے دینہ کے میڈیا نمائندگان پروفیسر خورشید ڈار اور سید ظہیر عباس کو ایمرجنسی وارڈ کا وزٹ کروایا۔دوران وزٹ انفارمیشن دی گئی کہ مریض جب ایمرجنسی میں آتا ہے تو اس کی جملہ ضروریات فوری طور پر پوری کر دی جاتی ہیں جہاں تک وارڈ میں داخلے کا تعلق ہے اس کی متعلقہ کنسلٹنٹ ہی اجازت دیتا ہے اور اسی ہی کی رہنمائی میں مریض کو ڈسچارج یا کسی وارڈ میں داخل کیا جاتا ہے۔ایمرجنسی وارڈ میں جملہ ٹیسٹ 100 فیصد مفت کئے جاتے ہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی خصوصی دلچسپی سے ایمرجنسی وارڈ میں پروفیشنل متحرک اور جان دیدہ ملازمین اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو۔

0 comments
bottom of page