top of page

ایل سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ انتظامیہ اور سی بی اے ورکر یونین کے مابین ایگریمنٹ طے پاگیا

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس) ایل سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ انتظامیہ اور سی بی اے ورکر یونین کے مابین سال 2023/024کا کامیاب ایگریمنٹ طے پاگیا،مزدور دوست پالیسی کے تحت ایگریمنٹ پر ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا،تمام ورکرزنے بہترین ایگریمنٹ پر کمپنی انتظامیہ شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق ایل سی آئی کھیوڑہ انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے مابین بہترین مزدور دوست ایگریمنٹ سال برائے 2023/024کامیابی سے طے پاگیا سی بی اے یونین کے صدرراجہ قیصر علی اور جنرل سیکرٹری عارف عنایت نے ورکرز کو ایگریمنٹ کے حوالہ سے آگاہ کیا اور اس موقع پر بہترین ایگریمنٹ پیش کرنے پر COOچیف آپریٹنگ آفیسر عابد گناترا، VPحاجی محمد عمر مشتاق،ہیڈ آف HRعاقل کریم،ہیڈ آف پروڈکشن حمزہ اسمائیل،IRمنیجر سلیم اے صدیقی،سینئرIRآفیسر چوہدری برکات حسین،اور IRشفیق احمد شائق کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ورکرز اپنے ادارے ایل سی آئی کی ترقی و مضبوطی کے لیے دعا گو اور پر عزم ہیں ہم کمپنی انتظامیہ کی جانب سے بہترین ایگریمنٹ پر کمپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں




0 comments
bottom of page