جہلم(جہلم نیوز رپورٹ)ایف آئی اے کا اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بیرون ملک آپریشن جاری ہے، ایف آئی اے انٹرپول نے جہلم میں دو سال قبل شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب گرفتار جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 6 اشتہاری ملزمان کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں حماد شہباز، بلال مصطفی، علی رضا، ابوبکر، امتیاز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان جہلم سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، ملزم علی رضا جہلم پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم حماد شہباز، ابوبکر اور امتیاز احمد گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزم بلال مصطفی سیالکوٹ پولیس اور ملزم محمد رضوان فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم علی رضا 2022 میں جہلم میں شہری کو قتل کرکے بیرون ملک مفرور ہو گیا تھا۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے انٹرپول سے تمام اشتہاریوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے اور متحدہ عرب امارات پولیس سے مستقل رابطہ کاری کے ذریعے تمام اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد ٹیم پاکستان کے لیے روانہ ہوئی جبکہ پاکستان پہنچتے ہی ائرپورٹ سے متعلقہ اضلاع کی پولیس ٹیموں نے اشتہاریوں کو تحویل میں لے لیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments