top of page

ایس ایچ او چوٹالہ محمد الیاس ،ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او چوٹالہ محمد الیاس اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا ۔ اشتہاری مجرم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ چوٹالہ میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ڈینپی او جہلم کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔



0 comments
bottom of page