top of page

ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار ،تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شجر عباس کوگرفتار کیا جس سے چوری شدہ ساونڈ سسٹم مالیتی 04لاکھ50ہزار روپے برآمد کر کیے گئے،ملزم نے 03 ماہ قبل مسجد سے ساونڈ سسٹم چوری کیا تھا،جبکہ ایک اور مقدمہ میں 02 ملزمان عرفان علی اور کامران کوگرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ رقم30 ہزار روپے،کمپیوٹر ،میموری کارڈز 15 عدد اور بجلی کا سامان برآمد،ملزمان رواں سال چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم کی پنڈدادنخان پولیس کو شاباش



0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page