top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ایس ایچ او منگلا اور انچارج منگلا پل کی کاروائی میر پور کے رہائشی 3 افراد شراب سمیت گرفتار۔مقدمہ درج

منگلا( آصف محمود چودھری) ایس ایچ او منگلا اور انچارج منگلا پل کی کاروائی میر پور کے رہائشی تین افراد شراب سمیت گرفتار منشات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق منگلا پل پولیس چیک پوسٹ انٹری پوائنٹ پر دوران چیکنگ کار سوار میرپور سٹاف کالونی کے رہائشی ملک نعیم الحق ادریس اور شبیر سے تین بوتل ولایتی شراب برامد کر لی گئی ملزمان نے بہت سی سفارشیں بھی کروائیں لیکن بات نہ بنی منگلا پل پولیس چیک پوسٹ کہ انچارج مطلوب حسین نے ملزمان کو گرفت میں لے کر کاروائی شروع کر دی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی ایک ملزم کو اسی جگہ سے گرفتار کیا گیا جس سے چھ بوتل شراب برامد کی گئی عوام منشیات فروشوں کے خلاف منگلا پولیس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منشات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page