top of page

ایس ایچ او للہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی اہم کاروائی،ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لیا

جہلم (رانا محمد عاصم سے)ایس ایچ او للہ رانا عبدالطیف اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لیا گیا ،للہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد آصف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم فیصل شہزاد شہری کے گزشتہ 02 سال سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا،پولیس نے گرفتار مجرم سے مسروقہ 170000 روپے بھی برآمد کر لیے،اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم کی للہ پولیس کو شاباش۔


0 comments
bottom of page