جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) تھانہ سٹی پولیس نے اغواء کے شبہ میں غائب لڑکا لاھور سے ڈھونڈ نکالا ،ڈی پی او جہلم نے اہس ایچ او سٹی اور آنکی ٹیم کو شا با ش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ھوئے 16 سالہ گمشدہ لڑکے عثمان کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا چند روز قبل گمشدہ لڑکا عثمان اپنے گھر سے سبزی لینے کے لیے نکلا جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آیا جس کے ورثا کو شک گزرا کہ کسی نے ہمارے بچے کواغوا کر لیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ھوئے تلاش شروع کر دی ۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ لڑکے عثمان کو لاہور سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا جس پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ بچے ہم سب کے سانجھے ہیں لیکن والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شاباش دی ۔
top of page
bottom of page
Comments