جہلم ایس ایچ او سوہاوہ فرخ ڈار کی دبنگ کاروائی دو ہفتہ قبل قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
جہلم (ڈاکٹر سہیل امیتاز خان سے )
تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں 05 شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی اور ایک کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے
ملزم عبدالعزیز نے تقریبا 02 ہفتے قبل فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 05 افراد کو زخمی اور ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔مقتول کی شناخت صفدر حسین کے نام سے ہوئی تھی جبکہ زخمیوں میں ریحان اصغر،وقاص احمد، طاہر محمود،محمد اختر اور نسرین بی بی شامل ہیں.ایس ایچ او سوہاوہ فرخ ڈارنے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہومن ریسورس کو بروے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے الہ قتل کی برامدگی کا تحرک جاری دوران تفتیش ملزم نے اقرار کیا قتل سابقہ رنجش کی بنا پر کیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جار ی ھے۔واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا تھا ۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ڈی پی او کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان
Comments