top of page

ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی، 3 ملزمان سمیت 1 اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ(تحصیل رپورٹرJhelumnews.uk )ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی، 03 ملزمان سمیت 01 اشتہاری مجرم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے اہم کاروائی کی، 03 ملزمان سمیت 01 اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان اور مجرم اشتہاری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کی شناخت جاوید،شفیق اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان سے مسروقہ رقم 30 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ،جبکہ مجرم اشتہاری نجابت عرف کالیا کو گرفتار کر لیا گیا،مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کو لوٹنے والوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ایک اور واقعہ میں ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی بڑی کاروائی، دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے بڑی کاروائی کی، دوہرے قتل اور ایک شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،وقوعہ کے یوم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود ہسپتال اور موقع کا وزٹ کیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،گرفتار ملزم کی شناخت حسن کمال کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے برریمانڈ جسمانی مزید تفتیش کی جا رہی ہے،06 یوم قبل ملزم نے فائرنگ کر کے معمولی تلخ کلامی پر دو شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے،، ڈی پی اوجہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی، نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

0 comments
bottom of page