top of page
Writer's pictureJhelum News

ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نےخصوصی آپریشن کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا



گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،2ملزمان گرفتار،1600گرام چرس برآمد.

پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

سرائے عالمگیر(محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل چوہدری غلام محمد گجر کی زیر نگرانی پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیراختر حسین گندرا اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سےسید امتیاز شاہ ولد بوٹے شاہ قوم سید سکنہ قاضی باقر سے 1040گرام چرس برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عمر زمان عرف سلنڈرولدساجد حسین قوم راجپوت سکنہ محلہ صابری سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے560گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لیے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page