top of page

ایسا بھی ہوتا ہے، ڈیول کیرج ویے پنڈدادنخان سے للہ انٹرچینج بننے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) ڈیول کیرج ویے پنڈدادنخان سے للہ انٹرچینج بننے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو گئی ، تعمیراتی کمپنی نئی تعمیر کو چھوڑ کر مرمت پر لگ گئ ، اہل علاقہ کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق للہ انٹر چینج سے جہلم ڈیول کیرج وے پر کچھوے کی چال پرکام تو جاری ھے لیکن ایک ماہ قبل پنڈ دادن خان سے للہ انٹر چینج کے درمیان زیر تعمیرروڈ پر ایک کلو میٹر کے ایریا کو کارپیٹڈ کیا گیا تھا جو کہ بارش کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے تعمیراتی کمپنی نئے کام کو چھوڑ کر مرمت پر لگ گئی ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے حلقہ این اے 61 جہلم میں للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ منظور کروایا جس پر 17 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی ۔ تعمیراتی کمپنی کو کام شروع کیے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن کمپنی نے تقریبا 80 کلومیٹر پختہ روڈ اکھیڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے بارشوں میں دلدل کی وجہ سے راستے بند رہنا معمول کا عمل ھے جبکہ ڈیول کیرج ویے کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ دوسری طرف دو ہفتے قبل کارپٹ کیا گیا زیرتعمیر روڈ کا ایک حصہ جگہ جگہ سے اکھڑ چکا ہے ۔ جس پر دوبارہ پیچز لگائے جا رہے ہیں جس پر علاقہ بھر کی عوام نے ناقص تعمیری کام پر اعلی حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ھے



0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page