top of page

اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔مملکت خداداد پاکستان اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے۔صدر و جنرل سیکرٹری PMA

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔مملکت خداداد پاکستان اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے۔صدر و جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم. تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے جشن آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عدنان نجب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے علاوہ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کے پیش نظر ایک ایسا خود مختار، آزاد اور مستحکم پاکستان تھا جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے اور مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے مل جل کر آزادانہ، خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکیں۔اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔ مملکت خداداد پاکستان اللہ تبارک و تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ بانیان پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کے پیش نظرایک ایسا خود مختار، آزاد اور مستحکم پاکستان تھا جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے اور مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے مل جل کر آزادانہ، خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکیں۔قیام پاکستان جشن آزادی کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسے بانیان پاکستان کے خواب کی روشنی میں ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔اللہ تعالی وطن عزیز کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا کرے۔

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page