top of page

اگر میں قتل ہوگیا تو اس کے ذمہ دار پیر افضل قادری اور احتشام الہٰی ظہیر ہوں گے۔محمود مرزا جہلمی

جہلم( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اگر میں قتل ہوگیا تو اس کے ذمہ دار پیر افضل قادری اور مولانا احتشام الہٰی ظہیر ہوں گے ۔مرزا محمود جہلمی کو قتل کی دھمکیاں۔پوری دنیا میں صرف ایک ہی مرزا جہلمی ہے وہ صرف میں ہوں۔تفصیلات کے مطابق محمود مرزا جہلمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام مرزا محمود جہلمی ہے اور میں جہلم کا رہائشی ہوں۔ میں سیاست کے شعبے سے وابستہ ہوں ۔ عرصہ راز سے سے خدمت خلق بھی کر رہا ہوں۔ آج کل کچھ شرپسند عناصر جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کر مرزا جہلمی واجب القتل کے نعرے اور حکم دے رہے ہیں ۔ اصل میں مرزا جہلمی میں ہوں۔ اور جس کو واجب القتل قرار دے رہے ہیں اس کا نام انجنئیر محمد علی مرزا ہے ۔ اس کا کیا نظریہ ہے مجھے علم نہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگ مجھے وہ شخص سمجھ کر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ تم ہی مرزا جہلمی ہو۔ ہمارے پیر کا حکم ہے کہ تم واجب القتل ہو۔ خدانخواستہ اگر مجھے قتل کر دیا گیا مذہب کے نام پر تو میری موت کے ذمہ دار پیر محمد افضل قادری اور مولانا احتشام الہٰی ظہیر ہوں گے ۔میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اور یوٹیوب و فیس بک سے تمام ایسی ویڈیوز کو جمع کیا جائے جس میں مرزا جہلمی کے واجب القتل کے بیانات ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے

۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page