top of page

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،سگےبیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لیے برٹش والد کو مردہ قرار دے دیا



Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،جہلم: زمین ہتھیانے کی خاطر حقیقی بیٹے نے زندہ باپ کو مردہ ظاہر کر کے عدالت میں کیس دائر کر دیا، خبر ملتے ہی باپ ٹکٹ کٹوا کر پاکستان آیا اور عدالت میں پہنچ کر زندہ ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق کالا گجراں کے علاقہ میں جائیداد ہتھیانے کے لیے حقیقی بیٹے نے برٹش والد کو مردہ قرار دے دیا، 88 سالہ والد بیماری کی حالت میں زندہ سلامت پاکستان پہنچ گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی بزرگ شہری غلام حسین نے بتایا کہ چک براہم روڈ پر میری 32 کنال قیمتی اراضی ہے جس کی فروخت کے لیے میں نے اپنی عزیزی مقصودہ بی بی کو مختار نامہ دیا تو میرے بیٹے شاہ نواز نے نوسر باز گینگ کے ساتھ مل کرعدالت میں مجھے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے مردہ قرار دیکر مختار نامہ منسوخ کروانے اور جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی، میں نے عدالت میں بیان دے دیا ہے کہ میں زندہ سلامت ہوں۔یاد رہے کہ چوہدری غلام حسین جوکہ پچھلے چالیس سال سے برطانیہ میں رہائش پزید ہیں ان کے بیٹے شاہنواز نے جائیداد کی خاطر اپنے کچھ فراڈئیے دوستوں کے ساتھ مل کر مردہ قرار دے دیا تھا اور پاکستان میں موجود جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا آج غلام حسین نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ زندہ سلامت ہوں میرے بیٹے شاہنواز نے اشتیاق بیگ چوہدری صابر نوید ڈار کے ساتھ مل کر فراڈ سے مجھے مردہ قرار دے کر جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔غلام حسین نے کہا کہ وہ نافرمانی کی وجہ سے اپنے بیٹے شاہنواز کو اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کر چکے ہیں۔غلام حسین کنتریلی روڈ پر نجی این جی او اور فری ڈسپنسری بھی چلاتے ہیں عوام کی خدمت کے جزبے سے سرشار ہیں ان کا ڈی پی او جہلم سے مطالبہ ہے کہ ان انصاف دلایا جائے اور ان کی جائیداد واپس دلوائی جائے۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page