top of page

اپنے بچوں کو سکرین سے ہٹا کر خود وقت دیں اور دین کی تعلیم اور اس کی ترغیب دیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ(ادریس چودھری)معاشرے میں اس وقت تلخی اورباہم انتشارپھیل چکا ہے اس لیے قرآن مجید کے اس حکم پرعمل کرنے کی ضرورت ہے کہ جہاں بیہودہ بات ہو رہی ہو وہاں سے سنجیدگی سے گزر جائیں اور اس بحث وتکرار کا حصہ نہ بنیں۔ اپنے بچوں کو سکرین سے ہٹا کر خود وقت دیں اور دین کی تعلیم اور اس کی ترغیب دیں کیا روز محشر کوئی پسند کرے گا کہ اس کے لخت جگر کو دوزخ کی آگ کے حوالے کر دیا جائے۔ہمیں توبہ کرکے نیک اعمال اختیار کرنے کی ضرورت ہے توبہ یا تائب ہونے سے مراد یہ ہے کہ گناہوں کو چھوڑ دیا جائے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب

انہوں نے کہا کہ نماز اللہ کریم سے ہم کلامی ہے اور یہ بہت بڑا انعام ہے ہمیں اپنا رخ اللہ کریم کی طرف کرنے کی ضرورت ہے کہ بندہ جب دعوی ایمان رکھے پھر اپنے آپ کو اللہ کریم کے سپرد کردے۔اللہ کریم سے توفیق مانگی جائے اور بندہ اپنے معاملات کی نسبت اللہ کریم کی طرف رکھے۔انانیت اور اپنی ذات تک محدود نہ رکھے بلکہ اپنے ہر کام کی نسبت اللہ کریم کی طرف ہونی چاہیے۔اللہ اللہ مضبوط کریں ذکراذکار مضبوط کریں مراقبات راسخ ہوں۔بندہ جہاں سے گزرے تو لوگ آپ کو دیکھ کر نمازی ہوتے جائیں نیکی کی رغبت پیدا ہوتی جائے یہ بندے کا کمال نہیں بلکہ اللہ اللہ کا ہے اسم ذات کا ہے۔اپنے اعمال کا،اپنے کلام کا اپنی نگاہ کا خیال رکھا جا سکتا ہے تو حکم دیا گیا ہے۔اگر ہم خیال نہیں رکھ رہے تو یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے۔ہماری مرضی کا دخل ہے۔جتنی اللہ اللہ کرو گے توفیق عمل نصیب ہوگی۔

اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page