جہلم(ادریس چودھری) اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں زائرین نے اپنے شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اجتماعی عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کی۔مطاف لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے۔اور ہر روز اپنے شیخ کے ساتھ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی 15 روزہ دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں جہاں عمرہ مبارک کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ظاہری بیعت بھی ہو رہی ہے
top of page
bottom of page
コメント