top of page

اولڈ جی ٹی روڈپر گرین بیلٹ کی تیاری تیزی سے جاری ، کجھور کے درخت،پھولوں کی کیاریاں۔خوبصورت منظر پیش


جہلم(ادریس چودھری )اولڈ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی تیاری تیزی سے جاری ، کجھور کے درختوں اور پھولوں کی کیاریاں خوبصورت منظر پیش کرنے لگی ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ویژن کے مطابق جہلم شہر کی مرکزی سڑکوں پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع گرین بیلٹ عرصہ دراز سے لاپرواہی کا شکار تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کے حکم پر خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا کام جاری ہے گرین بیلٹ کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کےلئے کجھور کے درخت اور خوبصورت پھول لگائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف اولڈ جی ٹی روڈ کا امیج بہتر ہو گا بلکہ شہریوں کو واک کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ میسر آئے گی

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page