top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی جانب سے دینہ کے شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ہارون الرشید نے دینہ کے شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ہدایات فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر ٹریفک آگاہی اور پولیس ڈرائیونگ سکول کے بینرز آویزاں کے گئے تیز رفتاری، اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت،

موٹر سائیکل سوار حادثات میں عمومی چوٹ سر پر لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے موت واقع ہو جاتی ہے اس موقع پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page