top of page

انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چیمپئن شپ،کرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk )اکستان کرکٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے آل پاکستان ریجن وائز PCBریجن انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چیمپئن شپ 2023 راولپنڈی ریجن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ، ٹورنا منٹ میں جہلم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، جہلم کی ٹیم چیمپئن ہونے کے اعزاز پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے آل پاکستان ریجن وائز PCBریجن انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چیمپئن شپ 2023راولپنڈی ریجن میں ڈسٹرکٹ جہلم کی سینئر ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ، ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم کے صدر مسعود الحسن بٹ ٹیم مینیجر خورشید بٹ ٹیم کوچ کی قیادت میں ٹیم نے ٹورنا منٹ میں حصہ لیا ، ٹورنا منٹ میں کپتان محمد شہباز ، حسیب عمران ، محمد اجمل ، شعیب عامر اور احسن جاوید نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر اپنے ضلع جہلم کو چیمپئن بننے پر اہم رول ادا کیا، ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب جہلم کی ٹیم چیمپئن بننے پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page