top of page

انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن میں شاندار تقریب کا انعقاد

انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن میں شاندار تقریب

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یکم مارچ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق تھے۔ان کے علاوہ چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں سول ڈیفنس آفیسر ،توصیف بیگ ڈپٹی چیف وارڈن ،سعید احمد ڈپٹی ڈویژنل وارڈن ، بلال عارف ڈپٹی ڈویژنل وارڈن ، مسعود رانجھا بم ڈسپوزل انچارج ، محمد رئیس انسٹرکٹر سول ڈیفنس ،، محمد بوٹا چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس اور چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت اسلام آباد اور فیصل آباد سے بھی سول ڈیفنس کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم سمیط ارفع نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پروگرام ترتیب دیا۔کالج کی بچیوں نے اس دن کی مناسبت سے بہترین پرفارم کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے مظاہرہ میں حصہ لینے والی بچیوں کو شاباش دی۔ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور دیگر سول ڈیفنس افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو قدرتی آفات، حادثات، ناگہانی واقعات، سیلاب، آگ لگنے اور زلزلوں سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادکی فراہمی جیسی سرگرمیوں کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔تمام شرکاء نے محکمہ شہری دفاع کے رضاکار وں کی اہمیت اور مشکل وقت میں ان کی خدمات کو سراہا۔یقینا ملک میں جنگ ہو ،سیلاب یا قدرتی آفات ہوں ان میں پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور کردار ادا اور تعاون کرتے ہیں۔اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مشکل وقت میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔تمام شرکاء نے پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم سمیط ارفع کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page