top of page

انویسٹیگیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال کی جانب سے میں کھلی کچہری کا انعقاد،احکامات جاری

جہلم(دلنواز احمد)

ایس پی انویسٹیگیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال کی جانب سے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد،

ایس پی انویسٹیگیشن نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

کیے

مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

تھانہ کی سطح پر سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز دن تین بجے سے شام چھ بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جہلم پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹیگیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال


0 comments
bottom of page