top of page

اندھےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اجرتی قاتل ملزم کامران گرفتار

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابراور ٹیم کی بڑی کارواٰئی،اندھےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اجرتی قاتل ملزم گرفتار  تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا   ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سوہاوہ کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا  ملزم کامران نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہری محمد صغیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم اجرتی قاتل ہے اور اس نے پیسے لے کرشہری کو قتل کیا تھا، ملزم  کی درست طور پر شناخت پریڈ بھی ہوئی ہے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور قتل کےلئے لی گئی اجرت  50000  روپے بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاے گا  ڈی پی او جہلم کی طرف سے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش اور نقد انعام سمیت تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان 

 

0 comments
bottom of page