top of page

انجمن غلامان مصطفی تحریک حی علی الفلاح پنڈدادنخان کی زیر نگرانی کھیوڑہ میں سالانہ ختم نبوت



کھیوڑہ(مدثر ملک)انجمن غلامان مصطفی تحریک حی علی الفلاح پنڈدادنخان کے زیر اہتمام کھیوڑہ میں عظیم الشان سالانہ ختم نبوت کانفرنس علاقے بھر سے عاشقان رسولۖ کا ٹھاٹھیں مارتا ہواسمندر آمڈ آیا حضرت مولانا حمیدالدین قریشی ہاشمی انگلینڈ معروف عالم دین حضرت علامہ خان محمد قادری کی خصوصی آمد وخطاب ختم نبوت کانفرنس میں عوامی سماجی حلقوں نے ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر پیر محمد انور قریشی ہاشمی مفتی بشیراحمد کرم کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تفصیلات کے مطابق انجمن غلامان مصطفی تحریک حی علی الفلاح پنڈدادنخان کے زیر اہتمام کھیوڑہ میں عظیم الشان سالانہ ختم نبوت کانفرنس پنڈدادنخان روڈ السیف مارکی کھیوڑہ میں منعقد ہوئی زیر صدرات صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف زیر سرپرستی پیر محمد انور قریشی ہاشمی سرپرست اعلی تحریک حی علی الفلاح زیر نگرانی مفتی بشیراحمد کرم منعقد ہوئی جس میں حضرت مولانا حمیدالدین قریشی ہاشمی انگلینڈ صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف معروف عالم دین حضرت علامہ خان محمد قادری کا آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا تلاوت صاحبزادہ قاری مجاہد رسول قریشی اور نقابت کے فرائض علامہ لئیق احمد چشتی نے سرانجام دئیے ثنا خوان مصطفی مدثر خان آفریدی سید واجد شاہ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے او پیر محمد نعیم الدین شاہ آستانہ عالیہ بھیرہ شریف پیر محمد انور قریشی ہاشمی مفتی بشیراحمد کرم معروف عالم دین حضرت علامہ خان محمد قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اور حضورۖ کی سیرت پر روشنی ڈالی کانفرس میں علما کرام صحافتی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا آخر میں پیر محمد انور قریشی نے امن سلامتی محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

0 comments
bottom of page