top of page

انجمن شہریان دینہ کا ہنگامی اجلاس۔ آسمان سے چھوتی مہنگائی پر اظہار تشویش ۔ حکومت وقت سے شدید احتجاج

دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار)عوام مہنگائی کی بنا پر پریشان نہ ہوں مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہوں ۔صدر انجمن شہریان دینہ

گزشتہ روز انجمن شہریان دینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ممبران انجمن شہریان دینہ نے عوام کی موجودہ بے کسی پر تشویش کا اظہار کیا انجمن شہریان دینہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پریشان ہونے کے بجائے مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہوں کیونکہ عوام کا کام صرف قربانی دینا ہوتا ہے حکمران طبقہ نہ صرف حکمرانی کرتا ہے بلکہ اپنی عیاشی کا سامان پیدا کرتاہے زمینی حقائق کے مطابق آج مہنگائی صرف غریب اور متوسط طبقے کے لیے ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ غریب کے لیے صرف مہنگائی نہیں بلکہ وہ تو انصاف سے بھی محروم ہے یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ غریب کو جائز کام کروانے کے لیے بھی متعلقہ ادارے کو بھی خوش کرنا پڑتا ہے بلاشبہ وطن عزیز غریبوں کے لیے بنا تھا قائد اعظم کا یہ ہم پر احسان تھا کہ قائداعظم مساوی حقوق کی بات کرتے تھے مقام افسوس روز اول سے ہی سرمایہ داروں اور جاگیر داروں نے غریب ہم وطنوں کو غلام بنا رکھا ہے کس قدر ظلم ہے ملک میں اس وقت دو قانون وجود رکھتے ہیں غریب کے لیے اور امیر کے لیے اور کس قدر نہ انصافی ہے کہ چھوٹے ملازم کی ماہانہ تنخواہ میں چند پیسے اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ آفیسران کے لیے ماہانہ لاکھوں روپے کا اضافہ ہوتا ہے پاکستانی عوام کو موجودہ سیاسی جماعتیں اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں کوئی سیاسی جماعت غریبوں کے لیے مخلص نہیں ان کو صرف اپنے مفاد عزیز ہیں غریب اس وقت تک حقوق سے محروم رہے گے جب تک ظالم حکمرانوں کے خلاف جہاد نہیں کرتے ہمارے مسائل کا حل صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم اسلامی نظام ملک میں لائے تاکہ خلیفہ وقت بھی عام آدمی کے سامنے جوابدہ ہو سکے۔

0 comments
bottom of page