top of page

انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں کے زیر اہتمام منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا م کا انعقاد



دینہ( سید جواد حسین نقوی Jhelumnews.uk )انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں کے زیر اہتمام منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا میں علماء و ذاکرین کا خطاب, دوران مجلس عزا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ایس ایچ او دینہ کے ہمراہ سرپرائز وزٹ, تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں کی ایڈ ہاک کمیٹی کے زیر انتظام مرکزی امام بارگاہ میں گزشتہ رات عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔مجلس عزا سے پہلے ماتم داری و پرسہ داری کی گئی,اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید وسیم حیدر اور سید ادیب مرتضیٰ نے انجام دئیے,مجلس عزا سے ذاکر عدنان مظہر آف جھنگ,خطیب جمعہ و جماعت مولانا محمد باقر علی حیدری آف ڈیرہ غازی خاں اور علامہ سید جواد الحسن سبزواری آف مظفرآباد نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے پیغامات میں حضرت امام حسین علیہ السّلام و شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ حسین ع کے پلیٹ فارم سے دنیا کو امن وحدت و اخوت اور بھائی چارگی کے فروغ کےلئے پیغام جانا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ محرم کا چاند نظر آتے ہی پوری دنیا میں فرش عزا بچھ گئی ہے آج چودہ سو سال گذرنے کے باوجود محسن انسانیت نواسہ رسول ص و جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین ع و شہدائے کربلا کا غم لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔ مولا علی ع کی شیر دل بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خطبوں نے یزید لعین کے دربار میں اللّٰہ کی وحدانیت اور اپنے جد رسول خدا ص کی رسالت اور دین حقیقی کا علم بلند کر کے اسلام کو تا قیام قیامت تک زندہ جاوید کر دیا۔دوران مجلس ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ایس ایچ او دینہ عمران عباس اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ہڈالہ سیداں کا دورہ کرتے ہوئے عزاداروں کی حفاظت کےلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0 comments
bottom of page