top of page

انتخابی نتائج کے خلاف جہلم میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ریلی کا انعقاد، حسن عدیل (این اے60 جہلم ون)، شوکت اقبال مرزا (این اے 61 جہلم ٹو) ، یاسر قریشی (پی پی 25)،سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کی شرکت

جہلم(مصطفیٰ بٹ سے)انتخابی نتائج کے خلاف جہلم میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور حمایت یافتہ امیدواروں کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے جن ہر مختلف نعرے درج تھے،عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی. احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حسن عدیل (این اے60 جہلم ون)، شوکت اقبال مرزا (این اے 61 جہلم ٹو) ، یاسر قریشی (پی پی 25)،سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین سمیت رہنماؤں اور سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے دھاندلی زدہ الیکشن یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا، ہم پی ٹی آئی کے ووٹوں ہر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ہوش کے ناخن لیں

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page