top of page

انتخابات 2024: جہلم میں ریٹرننگ افسران تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جہلم(رانا محمد عاصم سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع جہلم کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جہلم کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کوڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 60 جہلم ون کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ شاہد صدیقی اور عظمت فرید کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نامزد کیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینیو جہلم محمد حسن طارق کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ سعدی احمد اور سید محمد عثمان الحسن کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی جانب سے بار بار وضاحت کے باوجود انتخابات میں تاخیر کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ اس پر پیر 11 دسمبر کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ الیکشن کمیشن 16 دسمبر سے قبل شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہاکہ انتخابات 8 فروری سے آگے جا سکتے ہیں مگر ہوں گے ضرور، التوا کا کوئی امکان نہیں

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page