top of page

انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ہم ہدایات جاری کر دیں اتوار 24 دسمبر 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے

قبل الیکشن مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بینرز چھاپنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ مقررہ سائز سے بڑے بینرز، پمفلٹ اور پوسٹرز چھاپنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے چھاپے جا سکتے ہیں جبکہ بینر 3 فٹ لمبا اور 9 انچ تک چوڑا چھاپنے کی اجازت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پورٹریٹ تصاویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ سے زیادہ چوڑی نہ چھاپی جائیں، اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھا ہونا ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے جبکہ ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص مہم کے دوران سرکاری اہلکار کی تصویر پوسٹر پر نہیں لگا سکے، ایسا کرنے کی صورت میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ پبلشر کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لیے ٹربیونل تشکیل دے دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹربیونلز 3 سے 10 جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز اور پشاور ہائیکورٹ کے 55 ججز اعتراضات کی سماعت کریں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور اسلام آباد کے 2،2 ججز اعتراضات کی سماعت کریں جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کو اعتراضات سننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا، اس کے بعد اب 31 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page