top of page

امیر فارم نور پور سیتھی کلر کہار میں امیر عبدالقدیر اعوان زیر اہتمام قومی انجیر میلے کا انعقاد


جہلم(ادریس چودھری)امیر فارم نور پور سیتھی کلر کہار میں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام تیسرے قومی انجیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انجیر کی مختلف پروڈکٹس جس میں انجیر جام،انجیر کا مربعہ ،انجیر سیرپ ،انجیر کا شربت اور خشک انجیر شامل تھی کا سٹال بھی لگایا گیا ۔میلے کا افتتاح ڈائر یکٹر جنرل / چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد اختر نے کیا اور محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں بچوں اور خواتین کی نمایاں شرکت رہی لوگوں نے انجیر باغ میں جا کر اپنے ہاتھوں سے انجیر توڑ کر کھائی ۔ تقریب کا مقصد بارانی علاقوں میں فصلوں اور پھلوں کی نئی اقسام کی ضرورت پر زور دینا تھا۔ اس کے علاوہ زراعت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکاء کو جدید زرعی ٹیکنالوجی پر اظہارِ خیال کیا۔ اس کے علاوہ زراعت سے منسلک کسانوں اور ریسرچ اداروں اور محکمہ زراعت توسیع نے مختلف اسٹال بھی لگائے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر بارانی ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال شیراز علی، ڈائریکٹر شعبہ زیتون ڈاکٹرظفر قریشی، ڈائریکٹر سبزیات ، ڈاکٹر قیصر لطیف چیمہ، ڈائریکٹر ایگری کلچر بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر ساجد، ڈائریکٹر چارہ جات، دائریکٹر شعبہ دالیں ڈاکٹر محمد اسلم نے اپنے اپنے شعبہ کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔

میلے میں اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار،ملک اسلم سیتھی ،پروفیسرز حضرات یونیورسٹی آف سرگودھا کے علاوہ ملک عبدالرقیب اعوان،شہید اللہ اعوان،شدید اللہ اعوان اور نجیب اللہ اعوان بھی شامل تھے ۔۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page