top of page

امیر عبدالقدیر اعوان کا دارالعرفان منارہ میں اجتماعی سنت اعتکاف پر آئے ہزاروں معتکفین سے خطاب

دینہ (ادریس چودھری)اللہ کریم کا احسان کہ زندگی میں ایک بار پھر رمضان المبارک عطا فرمایا اور اللہ کریم اس آخری عشرے میں معتکفین کو لیلۃ القدر کی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائیں۔اللہ کریم کی معیت کائنات کے ذرے ذرے کو حاصل ہے۔اس لیے کہ اس کی ذات خالق کل کائنات ہے۔نوری مخلوق حکم کی پابند ہے تعمیل حکم میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہے۔لیکن انسان کو اپنی انابت سے نوازا اپنی معرفت عطا فرمائی۔کلام ذاتی سے نوازا۔یہ سب اللہ کریم کے اس انسان پر بہت بڑے انعام ہیں۔اللہ کریم ہمیں مقصد حیات کے حصول کی توفیق عطا فرمائیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا اجتماعی سنت اعتکاف پر آئے معتکفین کے ساتھ افطاری کے موقع پر گفتگو۔۔ یاد رہے کہ ملک بھر سے ہزاروں معتکفین اجتماعی سنت و نفلی اعتکاف کے لیے دارالعرفان منارہ میں آئے ہوئے ہیں جس میں بلوچستان ،سندھ،کراچی،کے پی کے،کشمیر اور پنجاب بھرکے علاوہ بیرون ممالک سے بھی معتکفین اللہ والوں کی اس بستی میں اپنے دلوں کو برکات نبوت سے منور کر رہے ہیں۔ان کے معمولات ایک باقاعدہ پروگرام کے تحت چل رہے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی بڑے نظم و ضبط کے ساتھ سارے انتظامات چل رہے ہوتے ہیں


۔

0 comments
bottom of page