جہلم ( ادریس چودھری)امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا قاہرہ (مصر) میں میوزیم کائیرو کا دورہ
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو چیف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر مہروش نے میوزم کے دورہ پر سپیشل دعوت دی جس پر حضرت مد ظلہ العالی نے ان کی دعوت پر میوزم کا دورہ کیا اور وہاں کے تاریخی نوادرات دیکھے۔ڈاکٹر مہروش نے حضرت جی کو میوزیم کا مکمل دورہ کرایا اور اس کی تاریخی حیثیت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ ساڑھے چار ہزار سال پہلے سے لے کر موجودہ دور تک کے پرانے نوادرات اس میوزیم میں موجود ہیں۔جس میں فرعون کی لاش،ملکہ کی لاشیں،اُس دور کی روٹی،گھڑی،قرآن کریم کے غلاف کے کپڑے کے ٹکڑے،خانہ کعبہ کے غلاف اس دور کے جب مصر سے تیار ہو کر جاتے تھے۔ساڑھے چار ہزار سال پہلے مصر کے لوگ کپڑا کیسے بناتے تھے،پرانے دور کی کرنسی،پتھر کے آلات کے علاوہ اور بھی بہت سی تاریخی چیزیں اس میوزیم میں موجود ہیں۔لوگ دنیا بھر سے اس میوزیم کے وزٹ کے لیے آتے ہیں۔
Comentários