top of page
Writer's pictureJhelum News

امیرعبدالقدیراعوان کامیانوالی میں ہزاروں خواتین و حضرات سے بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب



دینہ(ادریس چودھری)حضرت محمد ﷺ کی بعثت مبارکہ نے امت محمدی ﷺ کو غلامی کی زنجیروں سے نکال کر ہر قسم کے تسلط سے آزاد کر دیا اور در در پر سر جھکانے کے بجائے ایک واحد و لا شریک سے اپنی ہر ضرورت کی تکمیل کرنے کی تعلیم سے نوازا آج ہم ماہ ربیع اوّل میں اظہار محبت علانیہ تو کر رہے ہیں حالانکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے تحت لے آئیں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا راج محل مارکی میانوالی میں ہزاروں خواتین و حضرات سے بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب ۔انہوں نے مزید کہا کے دین اسلام سراط مستقیم ہے اس راہ پر چلنے سے دنیوی زندگی بھی سہل ہو جائے گی اور ہمارے درمیان جو نفاق اور جھگڑے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گے اور ہمارا مثبت کردار ملک اور قوم کو مشکل حالات سے نکالنے کا سبب ہو گا ہم جب اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو ں گے تو دشمن جو کہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انکے عزام خاک میں مل جائیں گے اپنی عبادات میں خشوع و خصوع شعبہ تصوف میں اللہ اللہ کی تکرار سے حاصل ہو تا ہے اور یہ برکات جو کہ سینہ اطہرﷺ سے آ رہی ہیں تسلسل کے ساتھ سینہ بہ سینہ آگے تقسیم ہو رہی ہے اور یہ وہ بہر ہے جو بندہ مومن کو اللہ کے روبرو کھڑا کر دیتا ہے آج ہم نے تصوف کو اولاد کے حصول جادو ٹونہ و جنات سے چھٹکارا سمجھ لیا ہے جو کہ بلکل غلط ہے ۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ میں خواتین و حضرات سے ظاہری بعیت لی اور ملک و قوم کی سلامتی اتحاد ویگانگت کے لئے دعا فرمائی ۔پروگرام ھٰذا میںعلی حیدر نور خان نیازی مسلم لیگ نون ،ایاز خان نیازی پی پی پی ، چیف ایڈیٹر نوائے شرر راناامجد اقبال،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب گلیشیر خان،جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن،غلام حسین اعوان،صدر انجمن تاجران مسلم بازار عبدالمالک خان،سابق تحصیل ناظم حاجی خورشید انوار بٹیاں ایڈوکیٹ ہمایوں علوی جنرل سیکرٹری الاخوان پنجاب عبدالماجد اعوان،سیکرٹری اطلاعات امجد اعوان،صاحب مجازین سلسلہ عالیہ میجر غلام قادری،ہیڈ ماسٹر محمد خان،حاجی رفیق،ڈویزنل صدر الاخوان عمر ممتاز چیمہ،جنرل سیکرٹری ارشاد حسین۔ضلعی ذمہ داران شریف کنندی حافظ عبدالماجد خان محمد ریاض و دیگر شریک تھے



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page