top of page

امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ.جماعت اسلامی سوہاوہ کا احتجاج، مذمتی ریلی

سوہاوہ (محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk) سوہاوہ جماعت اسلامی یوتھ سوہاوہ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ کی مزمتی ریلی نکالی**دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑا اور کیفرکردار تک پہچایا جائے،سید ضیااللہ بخاری امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 60 جہلم.جماعت اسلامی یوتھ سوہاوہ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ کی مزمتی ریلی نکالی ریلی میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شدید مذمت امن کے لئے نعرے درج تھے اس موقع پر سید ضیااللہ بخاری امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 60 نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں حکومت اور فوج کو امن لانے پر زور دیا. اور مزید کہا کہ امن کیلئے حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے پر زور دیا. الیکشن ہی امن کا اور انصاف کا راستہ ہے جسے اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page