top of page

امیدوار حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ اور ظہرانہ کا اہتمام


امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ اور اپنی دھرتی اپنا راج کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔

پنڈ دادن خان ( ملک ندیم سرور اعوان سے) چک شادی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 چوہدری عابد اشرف جوتانہ، راجہ قاسم علی خان ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل زاہد شیرازی، کے علاوہ تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اور دھواں دھار تقریریں کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غیروں کا ساتھ دینے کی بجاٸے اپنوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ تحصیل پنڈدادن خان کی درپیش مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ NA 61 کے روایتی و موروثی سیاستدان جو گزشتہ کٸی دہاٸیوں سے یہاں کی عوام کا استحصال کرتے آرہے ہیں ان کو جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page