top of page

امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے میٹنگ



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی،چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ممبران امن کمیٹی امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page