top of page

امریکہ کے شہر شگاگو میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تقریب کا انعقاد(ویڈیو نیوز)




دینہ( ادریس چودھری) امریکہ کے شہر شگاگو میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد ھوا۔ جہلم کمیونٹی سمیت ، شگاگو اور امریکہ کے دیگر شہروں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔اس سلسلے میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ جس میں بچوں ، نوجوانوں خواتین اور بزرگ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی سے مقامی علماء نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو بطور ایک نمونہ سمجھ کر اس پر عمل کریں۔ جو قرآن و حدیث پر وعمل کر گیا۔ وہ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سرخرو ہو گیا۔۔ اس ریلی میں جہلم کمیونٹی سمیت شگاگو میں مقیم پاکستانیوں کے علاؤہ دور دراز کے علاقوں سے مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر دینہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز صحافی و سماجی شخصیت اشفاق ملک نے خبریں/ جہلم نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ اس ریلی میں شرکاء کا مزہبی جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا رھے گا ۔۔

0 comments
bottom of page