امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قطعاَ منظور نہیں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی ،امریکہ کی بے جا مداخلت پاکستانی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔امریکہ کو اگر کوئی جماعت اتنی زیادہ محبوب ہے تو اس کو اپنی پارلیمنٹ میں شامل کر لے، مگر اس آڑ میں پاکستان میں سازشیں نہ رچائے
جہلم (ادرریس چوہدری)تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ابن عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم میں امریکی مداخلت کے خلاف بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کی سرپرستی میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (رئیس المرکز) نے کی۔اجلاس میں رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے اتفاق رائے کے ساتھ یہ قرارداد منظور کی کہ ہم امریکہ کی پاکستانی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور ہمیں قطعاً منظور نہیں کہ امریکہ سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں انٹرفیئر کرے۔لہذا اس سلسلے میں ہم حکومت کے موقف اور اسمبلی میں امریکہ کے
خلاف منظور کردہ قرارداد کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔اگر امریکہ کو پاکستان کی کوئی جماعت اتنی زیادہ محبوب ہے تو اس جماعت کو امریکہ میں لے جا کر اپنی پارلیمنٹ کا حصہ بنا کر جس طرح چاہے نمائندگی دلوائے۔ مگر پاکستان کے خلاف الٹ پلٹ قراردادیں منظور کر کے پاکستانی سالمیت پر حملے نہ کرے۔ویسے بھی اس طرح کی حرکتیں اپنے تئیں مہذب کہلانے والے امریکہ جیسے ملک کو زیب نہیں دیتیں۔اجلاس کے آخر میں رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے وطن عزیز اور تمام اہل پاکستان کےلیے دعائے خیر بھی کی۔اس اجلاس میں اسلامک سینٹر کے ذمے داران اور اہم افراد: صاحبزادہ حافظ ساجد مدنی مدیر المرکز، قاری اسامہ اشرفی مدرس المرکز، ماسٹر بابر علی چوہدری، ڈاکٹر محمد ایوب اعوان انچارج فری ڈسپنسری، ناظم المرکز ملک محمد آصف گوندل، خادم المرکز مرزا نثار احمد مغل، ممبر میاں راشد محمود اور دیگر منسوبین و دارسینِ مرکز نے شرکت کی۔
Comments