top of page

الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم، کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تاریخ میں توسیع کے بعد 24 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا اور اب وقت ختم ہو گیا ہے۔

سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل ن) میاں محمد نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زردای، بانی پی ٹی آئی عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے، جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے بھی جمع کروادیے گئے۔


شہباز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


شہبازشریف پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں پی پی 158 اور 164 سے بھی کاغذات حاصل کر لیے ہیں۔


مریم نواز

چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مریم نواز پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے بھی امیدوار ہیں، اور حلقہ پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کرا دیے گئے۔عمران خان

بانی تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات برائے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 89 میانوالی ون سے جمع ہوگئے، ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی جمع کرکے اس کی رسیونگ عمران خان کے نمائندے کے حوالے کی۔


واضح رہے کہ حلقہ این اے 89 میانوالی ون عمران خان کا آبائی حلقہ ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی سابق وزیر اعظم سے یہ نشست اپنے پاس رکھی تھی۔


بلاول بھٹو اور آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو این اے 128 لاہور، قمبر کے حلقے این اے 197 اور لاڑکانہ شہر کے حلقے 194 سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پنجاب اسمبلی کی 66 مخصوص نشستوں کےلیے 507 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔


پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 107 امیدواروں نے تاحال کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سمیرا امجد، رخسانہ کوثر، کنول نعمان، سعدیہ تیمور سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔


مریم اورنگزیب نے بھی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 300 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page