top of page

الیکشن 2024۔جہلم میں مسلم لیگ ن دھڑے بندیوں کا شکار۔کارکن پریشان،ن لیگ بمقابلہ ن لیگ الیکشن ہو گا

خصوصی رپورٹ: جہلم نیوز

جہلم شہر سمیت ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول جاری ہوتے ہی ضلع بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں ، سیاسی جماعتوں میں گروپ بندیاں بھی کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے پہلے بڑے شہر جہلم میں مسلم لیگ ن کا مسلم لیگ ن سے ہی مقابلہ ہوگا۔ ایک ایک حلقے میں تین سے چار امیدوارایک دوسرے کے مد مقابل آچکے ہیں ، جہلم میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر دھڑے بندیوں کا شکارہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی سطح پر مسلم لیگ ن پر انویسٹروں اور مفاد پرستوں کا قبضہ دکھائی دیتا ہے ، چودھر ہٹ کی جنگ میں مسلم لیگ ن کے حقیقی ورکرز اور کارکن کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ بلال اظہر کیانی کی مسلم لیگ ن میں ہونے کے باجود بھی مسلم لیگ ن انتشار کا شکار دکھائی دیتی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری 2024ء کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی ضلع بھر میں سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اترنا شروع ہو چکے ہیں ۔ راولپنڈی ڈویژن کے پہلے بڑے شہر جہلم کو 2018ء تک مسلم لیگ ن کا ناقابلِ تسخیر قلعہ قرار دیا جاتا تھا مگر مسلم لیگ ن کے مقامی قیادت کے اختلافات کی وجہ سے شہر کی دونوں قومی اسمبلی اور2 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے جبکہ 2024 ء کے الیکشن میں بھی ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کی مقامی سطح پر اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ چودھراہٹ کی اس سیاسی جنگ میں جہلم میں مسلم لیگ ن دھڑے بندیوں کا شکا ہوچکی ہے جو کہ تا حال جاری ہے جبکہ راجہ مطلوب مہدی کے ساتھ ایک سابق ایم پی اے حاجی ناصر لِلہ رہ گئے ہیں۔ دوسری طرف چوہدری ندیم خادم گروپ میں جانثار اور کاروباری شخصیات بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی ندیم خادم گروپ کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے قائدین کو سیاسی مخالفت کا سامنا ہے۔ گھرمالہ خاندان کا کردار مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کیلئے قابل تحسین ہے مگر مقامی سطح پر مقامی مسلم لیگ ن کو باہمی اختلافات کیوجہ سے بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، پرویز مشرف کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن شہر بھر میں کلین سویپ کیا تھا ۔مسلم لیگ ن کے مقامی سطح پر اختلافات سے مسلم لیگ ن کے حقیقی ورکرز پریشانی اور مایوسی شکار ہیں۔ علاوہ ازیں اب چوہدری فرخ الطاف کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے جہلم میں ایک نیا مزید گروپ سامنے آچکا ہے کیونکہ جہلم میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آرہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جہلم میں مسلم لیگ ن کو دھڑے بندیوں اور مفاد پر ست مقامی قائدین کی وجہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page